پیٹرول، ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

پیٹرول، ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کے ساتھ مٹی کا تیل مہنگا کر دیا، فی لیٹر کتنا اضافہ؟

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جا چکا ہے جس سے دور دراز علاقوں اور گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام کو ریلیف سے کیوں محروم کیا ؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

حکومت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد تازہ اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے جس کے اثرات پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔ عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت کو درآمدی اخراجات میں اضافے کا سامنا ہے، جس کا اثر مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles