اورنج ٹرین ، اسپیڈو اور میٹرو میں سفر کرنیوالوں کے لیے اہم خبر آگئی

اورنج ٹرین ، اسپیڈو اور میٹرو میں سفر کرنیوالوں کے لیے اہم خبر آگئی

پنجاب میں  اورنج ٹرین ، اسپیڈو ، میٹرو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے لاکھوں شہریوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے ۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور پرانے کارڈ سسٹم کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد مسافروں کو کرایہ کی ادائیگی کے لیے نئے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔.

انچارج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ نے بتایا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے سکیورٹی بارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ان کا بتانا تھا کہ پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ اسٹیشن پر جمع کروائیں۔

دوسری جانب مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کارڈ ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے جبکہ کارڈ ختم کرنے کے لیے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد کرایہ وصولی کے نظام کو جدید، محفوظ اور زیادہ آسان بنانا ہے ، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت نئے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقہ کار اپنائیں تاکہ سفر کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles