عمران خان کی صحت سے متعلق وزیراعظم کے مشیر کا اہم بیان سامنے آگیا

عمران خان کی صحت سے متعلق  وزیراعظم کے مشیر کا اہم بیان سامنے آگیا

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس کے خدشات درست نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ پمز اور شفا اسپتال سے کرایا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بلڈ پریشر سے متعلق جو معلومات حاصل کی گئی ہیں، ان سے اپوزیشن لیڈر کی تشویش کی تصدیق نہیں ہوئی۔

رانا ثنااللہ نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا چیک اپ پمز اور شفا اسپتال سے کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے حاصل کی گئی معلومات میں بلڈ پریشر سے متعلق ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی جس سے قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات کی تصدیق ہوتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں اہم ملاقاتیں، عمران خان سے کون کون ملے گا؟ نام سامنے آ گئے

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ رولز کے مطابق جو شخص عدالتی کسٹڈی میں ہو، اس کا اختیار عدالت کے پاس ہوتا ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر علاج میں کوئی کوتاہی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری عدالت کی ہے یا ان لوگوں کی جن کی کسٹڈی میں وہ ہیں۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کی جانب سے جن ڈاکٹرز کے نام دیے گئے تھے، انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ پمز اور شفا اسپتال سے کرایا گیا ہے۔

Related Articles