اڈیالہ جیل میں اہم ملاقاتیں، عمران خان سے کون کون ملے گا؟ نام سامنے آ گئے

اڈیالہ جیل میں اہم ملاقاتیں، عمران خان  سے کون کون ملے گا؟ نام سامنے آ گئے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق چھ رہنماؤں کے نام ملاقات کے لیے دی گئی فہرست میں شامل ہیں۔

چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

ملاقات کے خواہش مند رہنماؤں میں شاہد خٹک، عبدالسلام آفریدی، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، شفیع جان اور شفقت ایاز کے نام شامل ہیں جبکہ ملاقات کے حوالے سے جیل حکام کو فہرست فراہم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سمیت مختلف معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل صارفین کیلئے خوشخبری ، ہفتہ اور ماہانہ سستے پیکیجز کی تفصیلات آ گئیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات اس حوالے سے بھی اہم قرار دی جارہی ہے کہ صوبائی حکومت اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کا موقع ملے گا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے عموماً پہلے سے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو فراہم کی جاتی ہے اور ملاقات کی اجازت متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت دی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں بھی پارٹی رہنماؤں اور وکلا کی ملاقاتوں کے لیے ناموں کی فہرستیں جیل حکام کو بھیجے جانے کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کا 13 سال بعد فیصلہ آگیا

ملاقات کی صورت میں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو سیاسی صورتحال، پارٹی کی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق ہدایات دیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles