سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمت 4 ہزار 972 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا ، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا ہے، جہاں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ دیکھنے میں آیا۔

چاندی کی قیمت مستحکم

سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 7 ہزار 379 روپے پر برقرار رہی۔

editor

Related Articles