عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی ، سونے کے نرخ میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 172 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہو گیا۔
24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3 ہزار 172 روپے کمی سے 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 908 روپے کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 137 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں نیچے آگئیں ، سونے کی قیمت 37 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 358 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 186 روپے کم ہوکر 6 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 160 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 829 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی یا اضافہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی مقامی منڈیوں میں بھی فوری طور پر منتقل ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ کے حالات کے تحت بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں ، عالمی سطح پر سونے کے نرخ میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی پاکستان میں اس کی قیمت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔