وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہمدردی کارڈ کھیلنا چاہتی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ تندرست ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عدالتیں بدل چکی ہیں اور یہ نئی عدلیہ ہے، جوڈیشل این آر او دینے کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہن اس بہانے سے کوئی این آر او چاہتی ہیں تو یہ ان کی اپنی خواہش ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ توہین عدالت ان لوگوں نے کی ہے جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے۔ ان کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین بار چیک اپ ہوتا ہے۔