راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں اور گلیاں زیرِ آب، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں اور گلیاں زیرِ آب، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے مختلف علاقوں میں صورتحال متاثر ہوگئی، جبکہ اسلام آباد کے جی 6 میں انڈر پاسز بارش کے پانی سے بھر گئے۔

چھٹہ بختاور میں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

دوسری جانب دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 97 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

تربیلا ڈیم، چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے دیگر دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔

Related Articles