عمران خان کی فیملی اور پارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے،عطا تارڑ

عمران خان کی فیملی اور پارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے،عطا تارڑ

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معاملے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے اور پی ٹی آئی جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا شروع دن سے مؤقف رہا ہے کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف ہے کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے،حکومت نے علاج معالجے کے حوالے سے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا اور شروع دن سے یہی مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کبھی کسی کی صحت کے معاملے پر توہین آمیز رویہ اختیار نہیں کیا اور عمران خان کے طبی معاملے کو بھی سیاسی تنازع نہیں بنانا چاہیے۔

نظرثانی درخواست کی تمام وجوہات سامنے رکھیں

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی اور اس میں تمام قانونی و متعلقہ وجوہات قوم کے سامنے رکھ دی گئیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عدالت کے حکم کے تحت تمام ضروری لوازمات پورے کیے اور عمران خان کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں،شرمیلا فاروقی

شفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے

عطا تارڑ نے بتایا کہ عمران خان کے طبی معائنے کے دوران شفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے، جبکہ ان کی ہمشیرہ بھی طبی معائنے کے دوران ساتھ موجود رہیں،ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر فٹ قرار دیا گیا۔

تمام قیدیوں کے لیے سہولیات

عطا تارڑ نے کہا کہ نظرثانی درخواست میں حکومت نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا ایسی طبی سہولیات دیگر تمام قیدیوں کے لیے بھی دستیاب ہیں یا نہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کسی فرد کو طبی سہولت سے محروم کرنا نہیں بلکہ قیدیوں کے لیے طبی سہولیات کے حوالے سے یکساں اصول اور پالیسی کا جائزہ لینا ہے۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر تمام لوازمات پورے کیے گئے،عمران خان کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا اور ان کے ساتھ ان کی ہمشیرہ بھی موجود تھیں۔

توہین عدالت

بانی پی ٹی آئی کا علاج کبھی نہیں روکا، ان کا علاج ہوتا رہا ہے، اسے سیاست کی نظر نہ کیا جائے ،قیدی کی فیملی اور پی ٹی آئی اس معاملے پر سیاست کر کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے تھے، تاہم سکیورٹی صورتحال کے باعث انہیں پمزہسپتال لے جایا گیا، جہاں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

صحت کے معاملے کو سیاست سے دور ر کھیں

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کا معاملہ انسانی اور طبی نوعیت کا ہے، اسے سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے،انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ حکومت کا مؤقف شروع دن سے یہی ہے کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے اور ضرورت پڑنے پر عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

editor

Related Articles