پاکستان اور ملائیشیا کا دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ملائیشیا کا دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ملائیشیا نے دہشت گردی، منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی تجارت کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی چاول، آلو، گندم، پولٹری اور جانوروں کی خوراک کی طلب موجود ہے۔

ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی تہران پہنچ گئے، امریکا ایران کشیدگی اور آبنائے ہرمز پر اہم بات چیت متوقع

مذاکرات میں دہشت گردی، منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ورک کوٹا بڑھنے سے مزید پاکستانی قانونی طریقے سے ملائیشیا جاسکیں گے۔

Related Articles