عمران خان نے سہیل آفریدی کے خلاف کوئی بات نہیں کی، بیرسٹر گوہر

عمران خان نے سہیل آفریدی کے خلاف کوئی بات نہیں کی، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی بہن نورین نیازی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

ں بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی کی ملاقات کے بعد ان سے رابطہ ہوا، نورین نیازی نے واضح کیا کہ وہ ملاقات کے حوالے سے باہر آکر کوئی گفتگو نہیں کریں گی،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ صرف اتنا بتا سکتے ہیں کہ نورین نیازی اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد خوش تھیں۔

ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی بہن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بیان نہیں کی جاسکتیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ کروانے کا معاملہ، وکیل کا اڈیالہ جیل حکام کو خط

پارٹی قیادت سے ناراضی

بیرسٹر گوہر نے ان خبروں کی بھی تردید کی جن میں عمران خان سے پارٹی قیادت کے حوالے سے ناراضی منسوب کی جا رہی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت سے ناراضی کے حوالے سے بھی کوئی گفتگو نہیں کی۔

من گھڑت باتیں نہ پھیلائیں

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان سے منسوب کرکے ایسی باتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے جن کی کوئی حقیقت نہیں انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا پارٹی قیادت کے خلاف کسی بیان کی تصدیق نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے کے بجائے حقائق کو سامنے رکھا جانا چاہیے۔

editor

Related Articles