ٹوئٹر مارکیٹ میں آگیا،ایلون مسک کے ایکس کو نیا چیلنج کا سامنا

ٹوئٹر مارکیٹ میں آگیا،ایلون مسک کے ایکس کو نیا چیلنج کا سامنا

امریکی ریاست ورجینیا میں قائم ایک اسٹارٹ اپ نےٹوئٹر ناؤ کے نام سے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے، جس کا انداز پرانے ٹوئٹر سے مشابہ رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر ناؤ کا ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارم ایکس سے کوئی تعلق نہیں۔ اس نئے پلیٹ فارم کو آپریشن بلیو برڈ نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے، جس کی قیادت ٹوئٹر کے سابق ٹریڈ مارک وکیل اسٹیفن کوٹس کررہے ہیں۔

کمپنی کا مؤقف ہے کہ جب ایکس نے 2023 میں ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھا تو اس نے ٹوئٹر کے برانڈ نام سے متعلق اپنے حقوق ترک کردیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹارلنک اب یو اے ای میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گا

ٹوئٹر ناؤ پر صارفین کو پرانے ٹوئٹر سے ملتا جلتا انٹرفیس فراہم کیا گیا ہے، جس میں ریپلائز اور ری پوسٹس جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔ پلیٹ فارم پر ویرا نامی مصنوعی ذہانت کا نظام بھی استعمال کیا جارہا ہے، جو سوشل میڈیا پوسٹس میں کیے گئے دعووں کی جانچ کرنے، متعلقہ ذرائع اور سیاق و سباق فراہم کرنے اور معلومات کی قابل اعتماد حیثیت کا اسکور دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا اسلام آباد کیلئے بڑا تحفہ، 3 ارب روپے کی 21 فائر ریسکیو گاڑیاں

ٹوئٹر ناؤکی لانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اس کے نام اور ٹریڈ مارکس کے استعمال پر قانونی تنازع جاری ہے۔ ایکس کارپ نے آپریشن بلیو برڈ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ٹوئٹر نام اور متعلقہ ٹریڈ مارکس کے استعمال کو چیلنج کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل 2026 میں ہونے والی سماعت کے دوران جج نے ایکس کے بعض ٹریڈ مارک دعووں پر سوالات بھی اٹھائے تھے، تاہم مقدمے کا حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles