اسٹارلنک اب یو اے ای میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گا

اسٹارلنک اب یو اے ای میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گا

متحدہ عرب امارات نے ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو ملک میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 10 سالہ جنرل سیٹلائٹ سروسز لائسنس جاری کردیا۔

اس لائسنس کے تحت اسٹارلنک متحدہ عرب امارات میں عوامی سیٹلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک قائم کرنے، اسے چلانے اور سیٹلائٹ کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کی مجاز ہوگی۔ اسٹارلنک کی سروسز سے عام صارفین، کاروباری ادارے اور حکومتی محکمے مستفید ہوسکیں گے، جبکہ سمندری اور ہوابازی کے شعبوں کو بھی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلوں میں ریسکیو آپریشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کاکروچ تیار

یہ لائسنس ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منظور کردہ ریگولیٹری اور تکنیکی فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

اس اقدام سے متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سیٹلائٹ پر مبنی ایک نئی پرت شامل ہوگی، جو موجودہ فائبر آپٹک اور 5G نیٹ ورکس کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی کے مزید مواقع فراہم کرے گی اور مختلف حالات میں قومی نیٹ ورک کی تیاری اور تسلسل کو بہتر بنائے گی۔م اس سروس سے خاص طور پر بحری و ہوابازی، توانائی، لاجسٹکس اور ہنگامی امدادی کارروائیوں جیسے اہم شعبوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles