وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا کے حج پر ساتھ نہ جانے کی وجہ بتادی

وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا کے حج پر ساتھ نہ جانے کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں۔

وسیم اکرم حال ہی میں اہلیہ شنیرااکرم کے ہمراہ ملیحہ رحمان کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے حج سمیت اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ حج کے موقع پر شنیرا کے ساتھ نہ ہونے سے متعلق سوال پر وسیم اکرم نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کئی لوگ ان سے پوچھ رہے تھے کہ شنیرا ان کے ساتھ حج پر کیوں نہیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:نعت خوانی سے فیشن ریمپ تک، آیت عارف کی واک پر صارفین ناراض

سابق کرکٹر کے مطابق شنیراکیلئے پہلے عمرہ کرنا بہتر ہوگا تاکہ وہ اس روحانی سفر اور اس سے جڑے معاملات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں، جس کے بعد دونوں ان شاء اللہ ایک ساتھ حج پر جائیں گے۔

شنیرااکرم نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کیلئے حج ایک انتہائی خاص اور ذاتی روحانی سفر تھا اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی وجہ سے وسیم کی توجہ بٹے۔ شنیراکا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں وسیم اکرم کے ساتھ حج ضرور کرنا چاہیں گی، تاہم اس موقع پر انہوں نے سمجھا کہ وسیم کو اپنی عبادت اور روحانی سفر پر مکمل توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اشتیاق احمد کا مشہور کردار انسپکٹر جمشید اب سنیما میں,پہلا ٹریلر جاری

وسیم اکرم نے حج کے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے ایک انتہائی خاص تجربہ تھا اور ان کے لیے سالگرہ کا تحفہ بھی تھا۔ وسیم اکرم اورشنیرا  اکرم نے اگست 2013 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی آیلا بھی ہے۔  شنیرااپنی پاکستان سے محبت اور پاکستانی عوام کے حوالے سے اپنے جذبات کے باعث سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں۔

editor

Related Articles