’’بس اب بہت ہو گیا‘‘ جمرود میں سہیل آفریدی کے بھائی کے خلاف شہری کا احتجاج

’’بس اب بہت ہو گیا‘‘   جمرود میں سہیل آفریدی کے بھائی کے خلاف شہری کا احتجاج

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حلقہ جمرود میں عوامی غصے کا اظہار سامنے آیا ہے، جہاں ایک شہری نے وزیراعلیٰ کے بھائی سے گزشتہ تین ماہ سے ملاقات نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل رابطے کی کوشش کر رہے ہیں اور متعدد پیغامات بھیجنے کے باوجود انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا جا رہا۔

شہری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہے ہیں، تاہم اب تک ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔

’’تین مہینے سے میں آپ کے پیچھے لگا ہوا ہوں، آپ تین مہینے سے آئے نہیں ہیں، کتنے میسجز کیے ہیں۔ ایسا تو نہیں چلتا، لوگ آپ سے خفا ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: چیک پوسٹیں ہٹانے کی بڑھک، کینٹ چھوڑنے سے گریز،سہیل آفریدی کی گھٹیا سیاسی شعبدہ بازی بے نقاب

شہری کے مطابق انہوں نے مسلسل رابطے کی کوشش کی اور متعدد پیغامات بھی بھیجے، تاہم انہیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا گیا۔

انہوں نے اس صورتحال پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ملاقات کے لیے مسلسل انتظار کرانا قابل قبول نہیں اور علاقے کے عوام اس صورتحال پر خفا ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حلقہ جمرود میں سامنے آنے والے اس احتجاج میں شہری نے اپنے تحفظات کا براہ راست اظہار کیا۔

Related Articles