چیک پوسٹیں ہٹانے کی بڑھک، کینٹ چھوڑنے سے گریز،سہیل آفریدی کی گھٹیا سیاسی شعبدہ بازی بے نقاب

چیک پوسٹیں ہٹانے کی بڑھک، کینٹ چھوڑنے سے گریز،سہیل آفریدی کی   گھٹیا سیاسی شعبدہ بازی بے نقاب

بنوں میں سہیل آفریدی کی جانب سے پشاور پہنچنے سے پہلے کنٹونمنٹ کی چیک پوسٹیں ختم کرنے کے مطالبے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کنٹونمنٹ کی چیک پوسٹیں اتنی ہی غیر ضروری ہیں تو سہیل آفریدی خود پشاور کینٹ میں کیوں رہائش پذیر ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ خود محفوظ کنٹونمنٹ میں رہائش اختیار کرتے ہوئے وہاں موجود سکیورٹی انتظامات کو کیوں استعمال کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کنٹونمنٹ کی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

  چیک پوسٹوں کی مخالفت کیوں؟

صارفین نے سوال کیا کہ اگر چیک پوسٹیں واقعی اتنی غیر ضروری ہیں تو پہلے کینٹ سے نکلو، پھر ان کے خاتمے کی سیاست کرو صارفین کے مطابق دنیا بھر میں فوجی تنصیبات اور حساس علاقوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی جاتی ہیں اور آمدورفت کی نگرانی کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پشاور کینٹ میں خود سہیل آفریدی کی رہائش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حساس علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کی ضرورت کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد ڈیجیٹل نے آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، سہیل آفریدی نے سوال کا جواب دینے کے بجائے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

دوہرے معیار پر اعتراض

سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ اپنے لیے کینٹ کی سکیورٹی اور عوام کے لیے چیک پوسٹوں کے خاتمے کا مطالبہ بیک وقت نہیں چل سکتا، سیاسی قیادت کو سکیورٹی معاملات پر جذباتی نعروں کے بجائے واضح اور قابلِ عمل مؤقف اختیار کرنا چاہیے،بعض صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر چیک پوسٹیں ختم کردی جائیں تو حساس علاقوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے متبادل سکیورٹی نظام کیا ہوگا۔

دہشت گردی کے خطرات

سوشل میڈیاصارفین کا کہنا ہے کہ کے پی جیسے صوبے میں چیک پوسٹیں انتہائی ضروری ہیں تاہم چیک پوسٹیں مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبے کے ساتھ متبادل حفاظتی نظام بھی سامنے آنا چاہیے۔

صارفین نے جواب مانگ لیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کینٹ کی سکیورٹی کے سائے میں رہ کر اسی سکیورٹی کے خلاف نعرے لگانے کے بجائے سہیل آفریدی کو اپنے مؤقف کی وضاحت کرنی چاہیے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اصل سوال سادہ ہے کنٹومنٹ کی سکیورٹی چاہیے یا چیک پوسٹوں کے خلاف سیاست؟ ان کا کہنا ہے کہ اگر کنٹونمنٹ میں سکیورٹی ضروری ہے تو حساس علاقوں میں چیک پوسٹوں کے کردار پر بھی سنجیدہ اور حقیقت پسندانہ بحث ہونی چاہیے۔

editor

Related Articles