امریکہ نے ایران پر حملے شروع کر دئیے ، آبنائے ہرمز کے قریب جھڑپیں،متعدد اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ،امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکہ نے ایران پر حملے شروع کر دئیے ، آبنائے ہرمز کے قریب جھڑپیں،متعدد اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ،امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ایک بار پھر خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے بعد دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

ایرانی خبر ایجنسیوں کے مطابق تہران کے علاوہ جنوبی ایرانی شہر بندرعباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فوری طور پر حملوں سے ہونے والے نقصان یا جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید سخت حملے کرنے کا اعلان

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی مبینہ مسلسل اور بلاجواز جارحیت کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد خطے میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آج رات ایران پر بڑے حملے ، اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائیگا،امریکی وزیر جنگ کی دھمکی

ادھر ایرانی خبر ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی افواج اور ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ میزائل اور ڈرون حملوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر جنگ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیر جنگ کے مطابق ایران میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ حملے امریکی فوجی حکمتِ عملی اور سفارتی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles