آج رات ایران پر بڑے حملے ، اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائیگا،امریکی وزیر جنگ کی دھمکی

آج رات ایران پر بڑے حملے ، اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائیگا،امریکی وزیر جنگ کی دھمکی

 واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی حساس بنا دیا ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے حالیہ بیانات کے بعد خطے میں ممکنہ فوجی کارروائیوں کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا آج رات ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرے گا اور اس دوران اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متوقع حملے سخت، واضح اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز بھی ایران پر طاقتور حملے کیے گئے تھے اور امریکا اپنی حکمتِ عملی کے تحت مزید اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید سخت حملے کرنے کا اعلان

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے اور اس پر کنٹرول برقرار رکھنا امریکی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیشتر میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے جبکہ امریکی فوجی اہلکار اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کے پائلٹ محفوظ ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ایرانی فوجی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے نئی کارروائی کی تو خطے میں موجود امریکی مفادات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں تہران سخت اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

editor

Related Articles