مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا پہلا اجلاس کل ہوگا ،اس موقع پر پاکستان نے خصوصی نغمہ جاری کردیا ہے۔
نئے نغمے کا عنواندو دل ایک جان Iki Kalp Tek Can رکھا گیا ہے، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت و یکجہتی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
خصوصی نغمے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعاون اور اتحاد کو نمایاں کیا گیا ہے، نغمہ مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے پہلے اجلاس کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔
نغمے کے ذریعے تینوں ممالک کے درمیان دوستی، بھائی چارے، اتحاد اور باہمی تعاون کا پیغام دیا گیا ہےدو دل ایک جان کا پیغام پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
ترکیہ میں مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے پہلے اجلاس کے موقع پر جاری کیا جانے والا یہ نغمہ پاکستان کی جانب سے اس اہم سفارتی و دفاعی پیش رفت کو اجاگر کرنے کی ایک کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔