طلاق کے بعد ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے متعلق اہم انکشافات کردیے

طلاق کے بعد ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے متعلق اہم انکشافات کردیے

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے پہلی بار ایک تفصیلی انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی، طلاق اور بے وفائی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔

ثانیہ اشفاق اور عماد وسیم کے تین بچے ہیں۔ ثانیہ کے مطابق ازدواجی زندگی کے دوران انہیں اس وقت شدید جذباتی صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے 3 بچے کی پیدائش کی امید سے تھیں۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم انہیں بچوں سمیت انگلینڈ لے گئے، تاہم بعد میں انہیں ان کی والدہ کے گھر چھوڑ کر کہا کہ دونوں کو کچھ وقت اور فاصلے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرانے عاطف اسلم واپس آگئے؟ نیا گانا ہُن عشق میں مداحوں کو بھا گیا

ثانیہ کے مطابق اس کے بعد عماد وسیم نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، جبکہ اسی دوران انہیں ایک دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی معلوم ہوا۔ سابق اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم نے انہیں ’اسپیس‘ کی ضرورت کا کہا، لیکن دوسری جانب وہ  نائلہ راجہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔ ثانیہ نے کہا کہ انہیں لوگوں کی جانب سے متعدد پیغامات بھی موصول ہوئے جن میں اس معاملے سے متعلق مختلف دعوے کیے گئے تھے۔

ثانیہ اشفاق نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے کی ذمہ داری صرف دوسری خاتون پر عائد نہیں کرتیں بلکہ ان کے مطابق شادی شدہ ہونے کی وجہ سے عماد وسیم بھی اس صورتحال کے برابر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طلاق کا پہلا نوٹس ملنے کے باوجود وہ پاکستان واپس آئیں اور اپنی شادی بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔ اس وقت عماد نے اپنے بچے کو بھی نہیں دیکھا تھا، تاہم ثانیہ کو امید تھی کہ بچے سے ملاقات کے بعد شاید ان کے دل میں نرمی پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے بعد رمشا خان کہاں غائب ہوگئیں؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

ثانیہ کے مطابق ان کی یہ امید بھی پوری نہ ہوسکی اور انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو بچانے کی آخری حد تک کوشش کی، لیکن انہیں شوہر کی جانب سے وہ توجہ اور تعاون نہیں ملا جس کی وہ توقع کررہی تھیں۔ ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنے تین بچوں کی پرورش پر توجہ دے رہی ہیں۔

editor

Related Articles