اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی طرح جیل میں سہولتیں مانگنے والے قیدیوں کی درخواستیں خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی طرح جیل میں سہولتیں مانگنے والے قیدیوں کی درخواستیں خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح اڈیالہ جیل میں سہولتیں مانگنے والے 3 قیدیوں کی درخواستیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے اڈیالہ جیل میں قید 3 قیدیوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا اور تینوں درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں درج کی جائیں گی۔ ، اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نجی اسپتال میں علاج کرانے اور بیرون ملک مقیم اہلخانہ سے فون پر بات کرانے کی استدعا کررکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہسپتال منتقلی کیس: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد

دوسری جانب سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا پھر مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی شفا ہسپتال منتقلی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو ملنے والے ریلیف کی طرز پر تین عام قیدیوں کو نجی اسپتال منتقل کرنے اور بیرونِ ملک مقیم اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطے کی اجازت دینے سے متعلق درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

editor

Related Articles