ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمی خان کی توہین عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق عظمی خان کی توہین عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی گئی ، توہین عدالت درخواست 16 ستمبر کو سماعت کیلئے فکس کی جا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پالیسی کے تحت ہر کیس اپنی باری پر فکس ہوتا ہے اور توہین عدالت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں ، عظمی خان کی فوری سماعت کی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔
قبل ازیں 27 اگست کو بھی سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
، دائر درخواست کے مطابق عمران خان کی جیل میں صحت بگڑ رہی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کرکے بانی کو پمز لیجایا گیا، بانی کی صحت اور زندگی سے معاملہ انتہائی اہم ہے .
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ حکم پر جان بوجھ کر اصل روح کے ساتھ عمل درآمد نہیں کیا گیا، عدالت کے 18 اگست کے حکم پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔