امریکی گلوکار اور موسیقار لیونل رچی دورانِ پرفارمنس اچانک اسٹیج پر گر گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 77 سالہ لیونل رچی امریکی ریاست میزوری میں منعقدہ ایک میوزک شو میں پرفارم کر رہے تھے، جہاں بڑی تعداد میں مداح ان کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کے اختتام پر گلوکار اپنا مقبول گانا آل نائٹ لانگ گا رہے تھے کہ انہوں نے بیٹھنے کیلئے کرسی منگوائی۔ اسی دوران وہ اچانک اسٹیج پر گر گئے۔
لیونل رچی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں مبینہ طور پر انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ تاہم گلوکار کی طبیعت کی موجودہ صورتحال اور اسٹیج پر گرنے کی اصل وجہ سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔