پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی لیٹ رجسٹریشن فیس پر بڑا ریلیف

پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی لیٹ رجسٹریشن فیس پر بڑا ریلیف

پنجاب حکومت نے پیدائش اور وفات کے اندراج میں تاخیر کرنے والے شہریوں کیلئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر فیس معافی کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے برتھ اینڈ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے تاخیر سے پیدائش اور وفات کے اندراج پر وصول کی جانے والی فیس سے متعلق قوانین میں نرمی کردی ہے۔

ترمیم کے تحت پیدائش اور وفات کی تاخیر سے رجسٹریشن کیلئے مفت سہولت کی مدت میں مزید 3 سال کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے ایسے شہریوں کو فائدہ ہوگا جو مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے۔

فیس معافی کی مدت میں توسیع

پنجاب حکومت نے لیٹ رجسٹریشن پر عائد فیس کی معافی کی مدت میں بھی توسیع کردی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بغیر اضافی مالی بوجھ کے اپنے بچوں کی پیدائش یا اہل خانہ کی وفات کا اندراج کرانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ب فارم اور برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق نادرا کا بڑا اعلان

گزٹ نوٹیفکیشن جاری

فیس معافی اور مفت رجسٹریشن کی مدت میں توسیع سے متعلق باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد ترمیم شدہ قواعد پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

فوری عمل درآمد کی ہدایت

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو ترمیم شدہ قواعد اور فیس معافی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے ان شہریوں کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے جو مختلف وجوہات کے باعث پیدائش یا وفات کی رجسٹریشن بروقت نہیں کرا سکے اور اب تاخیر سے اندراج کیلئے اضافی فیس ادا کرنے کے پابند تھے۔

editor

Related Articles