وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، 313 ارب روپے سے زائد کے ہاؤسنگ قرضے منظور

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، 313 ارب روپے سے زائد کے ہاؤسنگ قرضے منظور

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت سستے گھروں کی تعمیر کے لیے شہریوں کو فراہم کیے جانے والے ہاؤسنگ فنانس میں نمایاں تیزی آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک 313 ارب روپے سے زائد مالیت کے قرضے منظور کیے جاچکے ہیں، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران قرضوں کی منظوری میں 117 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

53 ہزار سے زائد درخواستیں منظور

وزارت خزانہ کے مطابق جون 2026 سے اب تک 53 ہزار 100 سے زائد ہاؤسنگ فنانس درخواستوں کی منظوری دی جاچکی ہے، منظور شدہ قرضوں کی مجموعی مالیت 313 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں

حکام کے مطابق منظور شدہ قرضوں میں سے 45 ارب روپے سے زائد کی رقم درخواست گزاروں کو جاری بھی کی جاچکی ہے، جبکہ قرضوں کی تقسیم کی شرح میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گھروں کی کمی بڑا مسئلہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر سال تقریباً 4 لاکھ نئے گھروں کی تعمیر درکار ہوتی ہے۔

تعمیراتی صنعت کو فروغ ملنے کی توقع

وزارت خزانہ کے مطابق اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہاؤسنگ فنانسنگ میں اضافے سے نہ صرف لوگوں کے لیے گھر کی تعمیر آسان ہوگی بلکہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

حکام کے مطابق گھروں کی تعمیر میں اضافے سے سیمنٹ اور اسٹیل سمیت مختلف متعلقہ صنعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles