شادمان کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کے معاملے پر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں موٹر سائیکل سوار کی تیز رفتاری کے حوالے سے ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن عثمان عزیز میر کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد زین یکم ستمبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
متعلقہ پولیس نے ورثاء کو مزید کارروائی کے لیے ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کروانے کا کہا، تاہم ورثاء نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر اصرار کیا۔