ابوظبی میں پاکستانی شہری نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم (1کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جیت لیے۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ندیم افضل جیت کے بعد پرجوش ہیں، انہوں نے لاٹری جیتنے کا ٹکٹ آن لائن خریدا تھا ، لاٹری انتظامیہ نے 64 سال کے شوکت آفتاب کو جب پاکستان فون کر کے خوشخبری دی تو انہیں یقین نہ آیا اور وہ اسے فراڈ کال سمجھے۔
تاہم انتظامیہ کی جانب سے شوکت آفتاب کو لاٹری کی ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا کہا گیا جس کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین آیا۔
لاٹری کے دوسرے فاتح لزبن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ غیر ملکی ایڈورڈ فرنینڈس ہیں جو گزشتہ 29 سال سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ 2004 سے اپنی قسمت آزما رہے تھے، وہ گزشتہ 20 سال سے ٹکٹ خریدتے آرہے تھے اور ہمیشہ اپنی جیت کی امید کو برقرار رکھا۔
ایڈورڈ فرنینڈس کا کہنا ہے کہ مجھے یاد نہیں میں نے پہلی بار 2004ء میں بگ ٹکٹ کے بارے میں کیسے سنا تھا لیکن جب مجھے میری جیت کی خبر سنانے والی کال موصول ہوئی تو مجھے محسوس ہوا کہ کچھ خاص ہو رہا ہے، میں نے سوچا اگر رچرڈ فون کر رہا ہے تو کچھ ہے، اگرچہ جیتنے کی خبر کی حقیقت مکمل طور پر حیرت انگیز تھی۔