پاکستان کے سرکاری وقت میں تبدیلی؟ 1943 کا قانون بدلنے کی تیاری

پاکستان کے سرکاری وقت میں تبدیلی؟ 1943 کا قانون بدلنے کی تیاری

پاکستان نے اپنے معیاری وقت سے متعلق قانون میں اہم تبدیلی کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا، اسٹینڈرڈ ٹائم ترمیمی بل 2025 منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے منظور ہوچکا ہے اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد ملک کے قانونی وقت کے نظام میں اہم تبدیلی آسکتی ہے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم اور گرین وچ مین ٹائم، جی ایم ٹی، کے درمیان قانونی فرق ساڑھے 5 گھنٹے سے کم کرکے 5 گھنٹے کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:صوبے میں سرکاری اسکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری

یعنی پاکستان کے سرکاری وقت کے قانون کو نئے عالمی معیار کے مطابق تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ترمیم کا مقصد معیاری وقت سے متعلق اس قانون کو بھی جدید بنانا ہے جو 1943 سے نافذ ہے۔

اگر صدر مملکت اس بل کی منظوری دے دیتے ہیں تو پاکستان کے قانونی ٹائم فریم ورک میں کئی دہائیوں بعد ایک اہم تبدیلی ہوگی۔ واضح رہے کہ بل کی منظوری کے بعد اس کے عملی اثرات اور پاکستان کے موجودہ وقت کے نظام میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles