میامی میں کارگو طیارہ گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک

میامی میں کارگو طیارہ گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک

امریکا کے شہر میامی میں ایمازون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق پرائم ایئر کی پرواز 7598 اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترچھے رن وے سے باہر نکل گئی اور زمین پر موجود متعدد گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، ایک شخص ہلاک

حادثے کے بعد میامی ایئرپورٹ سے تمام پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی، تاہم اتوار کی شام تک ایئرپورٹ کے چار میں سے 2 رن وے دوبارہ کھول دیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا، سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر میں طیارے کے اوپر گھنا سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا۔

ایمازون کے ترجمان کے مطابق طیارہ کارگو ایئرلائن 21 ایئر کے ذریعے ایمازون کے لیے آپریٹ کیا جا رہا تھا، 21 ایئر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles