ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری،پاک بھارت مقابلہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری،پاک بھارت مقابلہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے،کرکٹ کا یہ بڑا ایونٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستان گروپ اے میں شامل

ایونٹ کے لیے پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جس میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :معروف کرکٹر پر 8 سال کی پابندی لگ گئی

8 ٹیمیں مدمقابل

ویمنز ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

سیمی فائنلز اورفائنل

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا،ایونٹ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ 13 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے فائنل مقابلے میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ

ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

editor

Related Articles