آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ، پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ،  پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی

ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھتی جا رہی ہے۔

پاکستان کا آئی ٹی شعبہ برآمدات اور ڈیجیٹل کاروبار میں نمایاں پیش رفت کے ذریعے عالمی سطح پر تیزی سے ابھر رہا ہے ، مالی سال 26-2025پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں سالانہ 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے آئی سی ٹی شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کر کے معاشی ترقی میں اہم کردارادا کیا۔ بڑھتی ہوئی آئی ٹی سرگرمیوں کے ساتھ ایس ای سی پی میں آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایکس نے کانٹیننٹ کریئیٹرز کیلئے آمدنی کا نیا نظام متعارف کرا دیا

پاکستانی ٹیک کمپنیاں، ڈیجیٹل ایجنسیاں اور ای کامرس کاروبار عالمی منڈیوں میں تیزی سے توسیع کر رہے ہیں۔ حال ہی میں 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں بھرپور شرکت کی

ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جدید مالیاتی انفرا اسٹرکچر عالمی کرنسیوں میں ادائیگیوں کے وصول اور بین الاقوامی فنڈز کے انتظام میں معاون ثابت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایپل سے پہلے ہواوے اور شیاؤمی کا بڑا سرپرائز ، تین حصوں میں فولڈ ہونیوالا فون آخر کتنا خاص ہے ؟

آئی ٹی برآمدات، نئی کمپنیوں اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کی ترقی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کومضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔

editor

Related Articles