برتن ساتھ لے جانا پڑ گیا مہنگا،امریکہ پہنچتے ہی پاکستانی فیملی ڈی پورٹ

برتن ساتھ لے جانا پڑ گیا مہنگا،امریکہ پہنچتے ہی پاکستانی فیملی ڈی پورٹ

امریکہ جانے والی ایک پاکستانی فیملی کے ساتھ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھیڑ دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ کے مطابق فیملی وزٹ ویزے پر امریکہ پہنچی تھی۔ سامان کی تلاشی کے دوران ان کے سوٹ کیس سے کھانے پینے کے برتن اور گھریلو استعمال کی اشیا برآمد ہوئیں۔

یہ چیزیں دیکھ کر امیگریشن حکام نےفیملی سے مزید سوالات کیے۔ دعویٰ ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران حکام کو شبہ ہوا کہ خاندان وزٹ ویزے پر آیا ہے لیکن امریکہ میں مستقل رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بات صرف چند برتنوں سے شروع ہوئی، لیکن مبینہ طور پر معاملہ اتنا آگے بڑھا کہ فیملی کو ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مین ہول کا ڈھکن غائب ہوا تو کیا ہوگا؟ نیا حفاظتی طریقہ متعارف کرا دیا

سوشل میڈیا صارفین کے لیے سب سے حیران کن بات یہی ہے کہ عام طور پر سفر کے دوران ساتھ رکھے جانے والے گھریلو برتن آخر کیسے امیگریشن کے سوالات کا سبب بن گئے؟ تاہم اس مخصوص واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی، اس لیے اسے فی الحال سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوے کے طور پر ہی دیکھنا چاہیے۔

اگر واقعہ درست ہے تو اصل سوال یہ بنتا ہے کہ کیا سوٹ کیس میں موجود چند گھریلو اشیا نے حکام کو واقعی مستقل رہائش کے ارادے کا شک دیا، یا معاملے کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی؟

editor

Related Articles