ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی، گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی، گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

اگر آپ بھی ہائبرڈ گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہیں مگر بڑھتی قیمتوں سے ارادہ بدل دیا تھا، تو آپ کیلئے خوشخبری آگئی ۔

پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (HEVs) کی قیمتوں میں بالآخر خاطر خواہ کمی آنا شروع ہو گئی ہے ،  حکومت نے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا تھا، جو 13 ستمبر سے نافذ العمل تھا مگر اسمبلرز نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنے میں تقریباً دو ہفتے لگا دیے ، اب جا کر صارفین کو ریلیف ملنا شروع ہوا ہے۔

ہونڈا نے کتنی کمی کی؟

ہونڈا اٹلس کارز نے اپنی مقبول ترین ہائبرڈ SUV، HR-V e:HEV کی قیمت میں ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کی زبردست کمی کر دی۔ گاڑی جو پہلے ایک کروڑ 3 لاکھ 69 ہزار روپے کی تھی، اب صرف 92 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

ایچ آر وی وی ٹی آئی ایس

البتہ ہونڈا نے واضح کیا ہے کہ یہ نئی قیمتیں محدود سٹاک اور محدود مدت کے لیے ہیں، اور صرف 25 ستمبر یا اس کے بعد بننے والے انوائسز پر لاگو ہوں گی۔ یعنی جو جلدی کرے گا، فائدے میں رہے گا۔

ٹویوٹا بھی میدان میں 

انڈس موٹر کمپنی نے بھی گاہکوں کو مایوس نہیں کیا۔ کرولا کراس HEV X کی قیمت میں 5 لاکھ 70 ہزار روپے کی کمی کر کے نئی قیمت 97 لاکھ 29 ہزار روپے مقرر کر دی گئی جبکہ عام کرولا کراس HEV اب 5 لاکھ 50 ہزار روپے سستی ہو کر 92 لاکھ 99 ہزار روپے میں مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹرک گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر، شیاؤمی کی نئی ’ڈریگن اسکیل‘ بیٹری نے حیران کردیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کمی کے باوجود کرولا کراس کی قیمتیں اب بھی جولائی سے پہلے کے مقابلے زیادہ ہیں۔ جولائی میں جب ٹیکس 8.5 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کیا گیا تھا تو گاڑیوں کی قیمتیں یکدم آسمان کو چھونے لگی تھیں ، اب کی کمی دراصل اُس اضافے کا ایک حصہ ہی واپس لے رہی ہے، مکمل نہیں۔

قیمتوں میں کمی کی وجہ کیا رہی ؟

اصل کہانی یہ ہے کہ آٹوموٹو انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ پالیسی 2021-26 کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے اور نئی پالیسی کا ابھی تک کوئی اتا پتا نہیں۔ اس غیر یقینی صورتحال نے پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

چیری ماسٹر کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید آصف احمد کے مطابق، 25 فیصد جی ایس ٹی کی وجہ سے طلب میں بہت زیادہ کمی آئی تھی اور صارفین حکومتی فیصلے کا انتظار کرتے کرتے خریداری ٹالتے رہے۔ اب 18 فیصد کی نئی شرح سے امید ہے کہ فروخت میں بہتری آئے گی۔

 اگر آپ کی نظر کسی ہائبرڈ گاڑی پر تھی تو جلدی کریں کیونکہ  یہ آفر “محدود سٹاک” تک ہی محدود ہے۔

editor

Related Articles