حکومت نے نئی پنشن اسکیم نافذ کر دی

حکومت نے نئی پنشن اسکیم نافذ کر دی

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر، پنجاب حکومت کی جانب سے نئی پنشن اسکیم نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پانچ ایک کی منظوری دیدی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ ان پانچ ایکٹ میں  پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی ) ایکٹ 2024، پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشنل کموڈٹیز ایکٹ 2024 ، پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت کا 3 ہزار نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان

پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے نفاذ کے بعد نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین ایک متعین کردہ کنٹری بیوشن پنشن سکیم کے تحت پنشن کے حقدار ہوں گے۔ پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی ) ایکٹ 2024 کے تحت ہر ضلع میں منظم کرائم یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کیپٹل سٹی ڈسڑکٹ میں کرائم یونٹ کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جبکہ سٹی ڈسڑکٹ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کریں گے۔ منظم کرائم یونٹ کے دائرہ اختیار میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور چوری کے دوران قتل، موٹر وہیکل کی چوری، منشیات کی اسمگلنگ، بین الصوبائی اور بین الاضلاع پراپرٹی سے متعلق اور ہائی پروفائل جرائم میں ملوث گینگز سے متعلق کیسز ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *