خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاد سے متعلق ٹی ٹی پی کے بیان پر ثمر ہارون بلور کا سخت ردعمل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاد سے متعلق ٹی ٹی پی کے بیان پر ثمر ہارون بلور کا سخت ردعمل

تحریک انصاف اور تحریک طالبان کو گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان  کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف بیان نے بھانڈا  پھوڑ دیا ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بیان پر گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات ثمر ہارون بلور کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی تشویش خطرے کی گھنٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس کے پی پر پی ٹی آئی کے قبضے سے متعلق افغان پروپیگنڈا بے نقاب، ویڈیو نيپال کی نکلی

ثمر ہارون بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا یہ تشویش ناک بات نہیں کہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور کالعدم دہشت گرد تنظیم پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر اس قدر فکرمند ہے کہ آئینی تبدیلی کے خلاف بیانات جاری کر رہی ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ تنظیم گزشتہ حکومت کے دور میں کافی مطمئن تھی۔

ثمر ہارون بلور نے اپنی پوسٹ کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں کالعدم تنظیم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کی ہے۔

Related Articles