رجب بٹ کو عدالت کا نوٹس، بیٹے کے اخراجات اور جہیز کی واپسی کا معاملہ

رجب بٹ کو عدالت کا نوٹس، بیٹے کے اخراجات اور جہیز کی واپسی کا معاملہ

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان قانونی معاملات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ ایمان فاطمہ نے لاہور کی گارڈین کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے جہیز کے سامان کی واپسی، بیٹے کے ماہانہ اخراجات اور اپنے ذاتی اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی کے وقت ایمان فاطمہ کے والدین نے 87 لاکھ 92 ہزار 500 روپے مالیت کا جہیز دیا تھا، جو تاحال واپس نہیں کیا گیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رجب بٹ نے ان کے بیٹے کیوان راجب بٹ کے اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم نہیں کی۔ ایمان فاطمہ نے نومبر 2025 سے بیٹے کے بالغ ہونے تک ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ ادا کرنے کی استدعا کی ہے، جبکہ اپنے ذاتی اخراجات کے لیے ماہانہ 2 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کی انسٹاگرام پر انٹری، پہلی فالوور کون نکلی

درخواست کے مطابق، رجب بٹ سوشل میڈیا سے لاکھوں روپے کماتے ہیں۔ تاہم، ان کی آمدن اور مالی ذمہ داریوں سے متعلق ان دعوؤں کی عدالتی کارروائی میں جانچ ہونا باقی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق، گارڈین کورٹ نے راجب بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اکتوبر تک جواب طلب کیا ہے۔ اس معاملے میں عدالت کا حتمی فیصلہ سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

ایمان فاطمہ اور راجب بٹ کی شادی دسمبر 2024 میں ہوئی تھی، جبکہ 2025 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی، لیکن تعلقات میں صلح نہ ہو سکی۔ راجب بٹ کی جانب سے طلاق کے حتمی ہونے کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔یہ بھی پڑھیں:ٹورنٹو کنسرٹ میں چھوٹے سدھو کی انٹری، مرحوم بھائی کا انداز اپنایا

یہ معاملہ اب سوشل میڈیا کی خبروں سے آگے بڑھ کر قانونی کارروائی کا حصہ بن چکا ہے۔ جہیز کی واپسی اور بچے کے اخراجات سے متعلق درخواست پر عدالت کا فیصلہ آئندہ پیش رفت کا تعین کرے گا۔

editor

Related Articles