پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ساس رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں مرحومہ علالت کے باعث لاہور جنرل ہسپتال کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں زیر علاج تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
مریم اورنگزیب کی ساس کچھ عرصے سے علیل تھیں اور انہیں علاج کے لیے لاہور جنرل ہسپتال کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج رہیں۔ دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر ایونٹ کمپلیکس، جی او آر ون لاہور میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دیگر متعلقین کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت آگے بڑھے گی یا گرے گی؟ بڑی خبر آ گئی
مرحومہ کے انتقال پر اہل خانہ اور عزیز و اقارب سوگوار ہیں۔ اس موقع پر خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب غم میں شریک ہیں۔


