سیف علی خان کی انسٹاگرام پر انٹری، پہلی فالوور کون نکلی

سیف علی خان کی انسٹاگرام پر انٹری، پہلی فالوور کون نکلی

بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے کئی سال تک خفیہ طور پر انسٹاگرام استعمال کرنے کے بعد بالآخر سوشل میڈیا پر باضابطہ انٹری دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان طویل عرصے سے انسٹاگرام پر ایک خفیہ اکاؤنٹ کے ذریعے موجود تھے، تاہم اب انہوں نے اپنا آفیشل اکاؤنٹ متعارف کروا دیا ہے۔

اداکار نے اپنا اکاؤنٹ ’سیف علی خان پٹودی‘ کے نام سے بنایا ہے اور اس پر اپنی ذاتی لائبریری سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکاؤنٹ پر فی الحال صرف ایک پوسٹ موجود ہے، جبکہ ان کے پہلے فالوور کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ، معروف اداکارہ کرینہ کپور ہیں۔یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف نے اپنے بیوٹی برانڈ کے ایونٹ میں پاکستانی انفلوئنسرز کو مدعو کر لیا

دو سال قبل ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ انسٹاگرام ایپ تو استعمال کرتے ہیں اور ان کا ایک خفیہ اکاؤنٹ بھی ہے، لیکن انہیں اس پلیٹ فارم کو براؤز کرنے میں کوئی خاص دلچسپی یا لطف محسوس نہیں ہوتا۔

اب سوال یہ ہے کہ انسٹاگرام سے زیادہ دلچسپی نہ رکھنے والے سیف علی خان نے آخرکار اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ کیا یہ سوشل میڈیا پر ان کی نئی شروعات ہے یا مداحوں سے براہ راست رابطے کی کوشش؟

editor

Related Articles