ڈالر کی اڑان رک گئی؟ روپے نے ہفتے بھر سب کو حیران کر دیا

ڈالر کی اڑان رک گئی؟ روپے نے ہفتے بھر سب کو حیران کر دیا

رواں ہفتے پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مجموعی طور پر استحکام کا مظاہرہ کیا جبکہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں جاری غیر یقینی صورتحال  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

مالیاتی ذرائع کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر تقریباً 278 روپے کی سطح پر برقرار ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فی الحال روپے پر شدید دباؤ نہیں ہے تاہم عالمی حالات کے باعث محتاط رجحان برقرار ہے۔

اسٹیٹ بینک اور مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کا درہم تقریباً 75 سے 76 روپے، سعودی ریال 74 روپے کے لگ بھگ، برطانوی پاؤنڈ 372 روپے جبکہ جاپانی ین تقریباً 1.71 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انتہائی کم سطح پر برقرار ہے اور اس میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ مالیاتی منڈیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے تاہم پاکستان میں زرمبادلہ کی منڈی نسبتاً متوازن رہی ہے اور ڈالر کی قیمت میں کوئی غیر معمولی اضافہ سامنے نہیں آیا۔

 آئندہ دنوں میں روپے کی سمت کا انحصار عالمی خام تیل کی قیمتوں آبنائے ہرمز کی صورتحال زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات، ترسیلات زر اور درآمدی ادائیگیوں پر ہوگا۔ اگر عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہوا تو درآمدی بل بڑھنے سے روپے پر دباؤ آ سکتا ہے، تاہم موجودہ ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے نے مجموعی طور پر مستحکم کارکردگی دکھائی ہے

editor

Related Articles