دہشت گردوں کا شکار جاری،چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کا شکار جاری،چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ کے تحت کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا سعودی عرب کو مشورہ، حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد لینے کی حمایت

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔ ان پر تجارتی گاڑیوں اور مسافر بسوں کو نذر آتش کرنے کے ذریعے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور شاہراہوں پر مسافروں اور تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

editor

Related Articles