مشروب پینے کا انوکھا مقابلہ، شیف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

مشروب پینے کا انوکھا مقابلہ، شیف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

فن لینڈ کے شہر جارونپا میں ایک شیف نے حیران کن رفتار سے سوڈا پینے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹومی کوٹیلائنن نے اس ریکارڈ کے لیے فن لینڈ کے مشہور اورنج سوڈا ’یافا‘ کا انتخاب کیا۔ شیف ٹومی اس مشروب کو دنیا کا بہترین مشروب قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہی سیارے پر آگ جیسی گرمی اور برف جیسی سردی، آخر کیوں

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے مقرر کردہ ہدف 5 سیکنڈ تھا، تاہم ٹومی نے محض 3.16 سیکنڈ میں سوڈا کی بوتل ختم کرکے یہ ہدف عبور کرلیا اور اپنی غیر معمولی رفتار سے سب کو حیران کردیا۔

شیف ٹومی کا کہنا ہے کہ وہ اس ریکارڈ پر رکنے والے نہیں، بلکہ مستقبل میں اس سے بھی کم وقت میں یہ کارنامہ انجام دینے اور تیزی سے مشروبات پینے کے مزید ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles