موبائل فون صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، جہاں بھارت کی مرکزی حکومت نے یکم نومبر 2026 سے کال کرنے والے شخص کے نام کی شناخت کی سہولت نافذ کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنے سروس ایریاز میں کالنگ نیم پریزنٹیشن (سی این اے پی) سہولت متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو آنے والی کال کے دوران فون نمبر کے ساتھ کال کرنے والے کا نام بھی دکھائی دے گا۔
اس سہولت کا بنیادی مقصد نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالوں کی شناخت آسان بنانا اور صارفین کو کال وصول کرنے سے پہلے مزید معلومات فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ بہتر فیصلہ کرسکیں کہ کال موصول کرنی ہے یا نہیں۔
سرکاری ہدایات کے مطابق، ٹیلی کام کمپنیوں نے 4 جی اور اس سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی وائرلیس نیٹ ورکس پر اس سہولت کی جانچ مکمل کرلی ہے۔
یہ اقدام موبائل صارفین کے لیے کال کرنے والے کی شناخت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس سہولت کے عملی نفاذ اور مختلف فونز پر دستیابی کا انحصار متعلقہ نیٹ ورک اور سروس کی معاونت پر ہوگا۔