پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے، جس کے تحت پابندی 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کی گئی ہے اور اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹم 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

پابندی کے دائرے میں بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں جمہوری آزادیوں کا گلا گھونٹا جا رہا، لندن میں تارکین وطن نے مودی سرکار  کا فاشسٹ چہر ہ بے نقاب کر دیا

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو متعدد بین الاقوامی پروازوں کے لیے متبادل اور طویل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔

طویل فضائی راستوں کے باعث پروازوں کے دورانیے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات بڑھنے کے ساتھ انہیں بھاری مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان کی جانب سے تازہ توسیع کے بعد بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔

Related Articles