بھارت میں جمہوری آزادیوں کا گلا گھونٹا جا رہا، لندن میں تارکین وطن نے مودی سرکار  کا فاشسٹ چہر ہ بے نقاب کر دیا

بھارت میں جمہوری آزادیوں کا گلا گھونٹا جا رہا، لندن میں تارکین وطن نے مودی سرکار  کا فاشسٹ چہر ہ بے نقاب کر دیا

  بھارت میں جمہوریت کش اقدامات کے خلاف احتجاج کا دائرہ عالمی سطح پر پھیل گیا ہے۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر تارکین وطن اور طلبہ نے شدید مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے نریندر مودی حکومت کی فاشسٹ پالیسیوں اور جمہوریت دشمن ہتھکنڈوں کا پول کھول دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوتوا سرکار بنیادی جمہوری آزادیوں کا مکمل گلا گھونٹ رہی ہے۔

احتجاج کا اہتمام اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا برطانوی شاخ اور تارکین وطن تنظیموں نے کیا۔ مظاہرین نے انتخابی شفافیت، جواب دہی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے مطالبات کیے۔

 یہ بھی پڑھیں :مودی کی عالمی رسوائی بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مودی مخالف احتجاج، لندن سے نئی دہلی تک استعفے کا مطالبہ گونج اٹھا
شرکاء نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ووٹرز کی فہرستوں میں من مانی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اپوزیشن کی آواز دبانا اور ووٹ کا حق سلب کرنا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا مطالبہ
مظاہرین نے کٹھ پتلی چیف الیکشن کمشنر کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کی سیاہ مہم فوراً بند کرنے پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی سے لندن تک مودی سرکار کے آمریت زدہ فیصلوں کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ عالمی برادری کو اس جبر کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

جمہوریت کا جنازہ اور ریاستی ہٹ دھرمی
لندن کا یہ مظاہرہ نئی دہلی سمیت بھارت میں جاری عوامی تحریک کا تسلسل ہے۔ مودی حکومت میں اقلیتوں، طلبہ اور مخالفین کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :مودی حکومت میں قومی ناکامیوں پر سوال اٹھانا غداری، سیاسی مخالفین نشانہ بننے لگے
پرامن احتجاج پر تشدد ثابت کرتا ہے کہ مودی سرکار ملک کو فاشسٹ ریاست بنا رہی ہے۔ اس بین الاقوامی احتجاج نے دنیا کے سامنے سب سے بڑی جمہوریت کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا ہے۔

editor

Related Articles