خیبر پختونخوا میں نئے انتظامی سیٹ اپ کے قائم ہوتے ہی ضلع کرک میں دیرینہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر رفتاربھرپور ہو گئی ہے بالخصوص صحت کے شعبے میں طویل عرصے سے زیرِ التواء منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جس سے عوام میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں نئے انتظامی سیٹ اپ کے قیام کے بعد ضلع کرک میں ترقیاتی کاموں کا نیا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے، صحت کے شعبے میں نمایاں اصلاحات کے تحت 35 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک کے اس اہم منصوبے پر کام کی رفتار کو انتہائی تیز کر دیا گیا ہے۔ تاکہ علاقے کی خواتین اور بچوں کو معیاری اور جدید علاج کی سہولیات مقامی سطح پر ہی میسر آ سکیں۔
لیبارٹریز اپ گریڈ ، جدیدسہولیات کی دستیابی
اس میگا پروجیکٹ کے تحت ہسپتال کے وارڈز میں بیڈز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، اور جدید لیبارٹریز کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی ٹیسٹ کی سہولیات مقامی سطح پر ہی میسر آ سکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مفت اور معیاری ادویات کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو بھی اس منصوبے کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :تبدیلی کا فریب مک گیا ! خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کا ڈرامہ ختم ، اپوزیشن جماعتوں کا اظہار اطمینان
مقامی شہریوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے نئے سیٹ اپ کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی جلد تکمیل سے ضلع کرک اور ملحقہ علاقوں کے ہزاروں خاندانوں کو پشاور یا دیگر بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا اور صحت کے شعبے میں بنیادی انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
خیبرپختونخوا میں نئے سیٹ اپ کے بعد کرک میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آ گئی۔۔۔
وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کرک کے منصوبے پر کام تیز، جبکہ ضلع میں صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔۔ https://t.co/raDW9XvIbW— Azaad Urdu (@azaad_urdu) October 18, 2026


