تبدیلی کا فریب مک گیا ! خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کا ڈرامہ ختم ، اپوزیشن جماعتوں کا اظہار اطمینان

تبدیلی کا فریب مک گیا ! خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کا ڈرامہ ختم ، اپوزیشن جماعتوں کا اظہار اطمینان

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طویل اور کرپشن  زدہ دورِ اقتدار کا بالآخر ڈرامائی اختتام ہو گیا ہے، جس پراپوزیشن جماعتوں نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

 اپوزیشن جماعتوں  نے ایک مشترکہ  ردعمل میں پی ٹی آئی حکومت کو صوبے کی تاریخ کی بدترین اور کرپشن سے آلودہ ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں خیبر پختونخوا کو مالیاتی تباہی، بدامنی اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے سوا کچھ نہیں دیا،  برسوں تک وسائل کی لوٹ مار اور صوبے کے حقوق پامال کرنے والے اب قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے یا تو روپوش ہو چکے ہیں یا خود ساختہ اغواء کے ڈرامے رچا رہے ہیں تاکہ احتساب سے بچ سکیں۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ صوبے کے قیمتی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور عوام کے حقوق کی کھلم کھلا پامالی کی گئی ،  برسوں سے تبدیلی کے نام پر کے پی کے کے عوام کو گمراہ کرنے والے حکمران صوبے کو مقروض اور غیر مستحکم کر کے رخصت ہوئے۔

احتساب کا خوف: روپوشی اور ‘خود ساختہ اغوا’ کے ڈرامے

 اپوزیشن جماعتوں  نے ردعمل میں کہا کہ حکومت کا خاتمہ ہوتے ہی نفاذِ قانون اور احتساب کے ادارے متحرک ہو چکے ہیں ،  برسوں تک صوبے کی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والے اب قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،  احتساب سے توجہ ہٹانے اور ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے “خود ساختہ اغوا” اور گرفتاریوں کے ڈرامے رچانا شروع کر دیے ہیں، لیکن اب ان چالاکیوں سے بچنا ناممکن ہے۔

شفافیت اور جمہوریت کی نئی شروعات

صوبے کی تمام سیاسی قوتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اب کے پی کے کو مزید کسی سیاسی سستے ڈرامے یا انتشار کی بھٹی میں جھونکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،  اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ قانون کی عملداری ، صوبے میں جمہوریت، شفافیت اور آئین کی حکمرانی کو ہر صورت بحال کیا جائے گا ،  کرپشن اور بدعنوان عناصر کو ان کے مظالم اور لوٹ مار کی مکمل سزا دلائی جائے گی اور تمام جماعتیں مل کر کے پی کے کو امن، روزگار اور سیاسی استحکام کی راہ پر گامزن کریں گی۔

عوام کی خوشی بھی دیدنی 

دوسری جانب  صوبہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نااہل حکومت کے باضابطہ خاتمے اور سہیل آفریدی کے اقتدار سے محروم ہونے کے ساتھ ہی صوبے بھر کے طول و عرض میں عوام میں خوشی کی زبردست لہر دوڑ گئی ہے، عوام کی جانب سے ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ، پی ٹی آئی کا 13 سالہ تاریک دور ختم ،خیبر پختونخوا کے پسے ہوئے عوام میں خوشی کی نئی لہر، گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ

طویل عرصے سے اس کرپٹ حکومت اور اس کے کار پردازوں کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام الناس بنیادی سہولتوں تک سے محروم چلی آ رہی تھی جبکہ صوبے میں ترقی کا پہیہ مکمل طور پر جام ہو چکا تھا جیسے ہی یہ اہم خبر عام ہوئی کہ اب سہیل آفریدی مزید وزیراعلیٰ یا اقتدار کے منصب پر فائز نہیں رہے، تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

editor

Related Articles