نمیر خان نے منگنی کرلی؟کیپشن نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

نمیر خان نے منگنی کرلی؟کیپشن نے مداحوں کا  تجسس بڑھا دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان کی سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کی منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں زامل کا کردار ادا کرکے توجہ حاصل کرنے والے اداکار نمیر خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں میں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

تصویر میں نمیر خان بھورے رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنے دکھائی دیے، تاہم مداحوں کی توجہ ان کے لباس کے بجائے انگلی میں موجود سنہری انگوٹھی پر مرکوز ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:شازیہ منظور کی نجی تقریب میں پرفارمنس ، لباس پرشدید تنقید

اداکار نے تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا، جس میں کہا گیا، ’سمجھ جائیں پلیز، اب تنگ نہ کریں‘۔ اس مختصر پیغام اور انگوٹھی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اندازے لگانا شروع کردیے کہ شاید نمیر خان نے منگنی کرلی ہے۔ کچھ مداحوں نے تبصروں میں انہیں مبارک باد بھی دی، جبکہ دیگر صارفین ان کی پوسٹ کو منگنی کا اشارہ قرار دیتے دکھائی دیے۔

تاہم نمیر خان کی جانب سے منگنی کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، اس لیے فی الحال ان خبروں کو سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں ہی کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکار اپنے مداحوں کے تجسس کو ختم کرتے ہوئے اس معاملے پر کوئی واضح بیان دیتے ہیں یا ان کی پراسرار پوسٹ مزید بحث کا سبب بنتی ہے۔

editor

Related Articles