شازیہ منظور کی نجی تقریب میں پرفارمنس ، لباس پرشدید تنقید

شازیہ منظور کی نجی تقریب میں پرفارمنس ، لباس پرشدید تنقید

پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی ایک نجی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں ان کے لباس اور ظاہری انداز پر بعض صارفین نے تنقید کی، جبکہ کئی افراد ان کے دفاع میں بھی سامنے آگئے۔

شازیہ منظور کا شمار پاکستان کی مقبول گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی منفرد اور مدھر آواز کے باعث موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے مشہور گانوں میں ’بتیّاں بجھائی رکھ دی‘، ’چن میرے مکھنا‘، ’بلے بلے‘ اور ’بنٹو‘ شامل ہیں۔ وہ پاکستان سمیت بیرون ملک بھی مختلف کنسرٹس اور میوزیکل میلوں میں پرفارم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں

حال ہی میں ایک فوٹوگرافی پیج نے شازیہ منظور کی ایک نجی سالگرہ کی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں گلوکارہ رنگ برنگے پھولوں والے پرنٹ کے سوٹ، مختلف رنگ کی شلوار اور دوپٹے میں نظر آئیں۔ ان کے بال بھی عام انداز میں تھے اور انہوں نے نمایاں میک اپ نہیں کیا ہوا تھا، تاہم وہ اپنی روایتی توانائی کے ساتھ گلوکاری کرتی دکھائی دیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور تیاری پر تبصرے کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ گھر میں کپڑے دھو رہی تھیں اور اسی دوران تقریب میں پرفارم کرنے کی دعوت آگئی۔ ایک دوسرے صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ دیواروں کی صفائی میں مصروف تھیں جب انہیں تقریب میں آنے کا پیغام ملا۔

کچھ صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب اور میک اپ نہ کرنے پر بھی سوالات اٹھائے، جبکہ بعض افراد نے ان کے لباس کو غیر مناسب قرار دینے کے بجائے اس پر تنقید کو غیر ضروری سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی وی شو سے شروع ہونے والا تنازع، راکھی ساونت کے وارنٹ جاری

دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین شازیہ منظور کے حق میں بھی سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی فنکار کی صلاحیت اور پرفارمنس کو اس کے ظاہری حلیے سے نہیں پرکھنا چاہیے۔ تقریب میں موجود مہمانوں اور نوجوان لڑکیوں نے بھی ان کی پرفارمنس سے لطف اٹھایا۔

شازیہ منظور کی یہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اس بحث کا سبب بن گئی ہے کہ کسی فنکار کی ظاہری شکل و صورت پر تبصرہ کرنا کس حد تک مناسب ہے، خصوصاً جب اس کی توجہ اپنی پرفارمنس پر ہو۔

editor

Related Articles