کے پی کے عوام ترقی چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی احتجاجی ڈرامے، فسادی سیاست دفن ہو گئی، بیرسٹر عقیل کا کرارا جواب

کے پی کے عوام ترقی چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی احتجاجی ڈرامے، فسادی سیاست دفن ہو گئی، بیرسٹر عقیل کا کرارا جواب

 ن لیگ کے رہنما  بیرسٹر عقیل  نے کہا ہے کہ وزیراعظم دورہ کے پی کے دوران  صوبے کے لیے 137 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل نے  کہا کہ معدنیات کے معاملے پر کسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول حکومت پر الزام لگایا گیا کہ معدنیات امریکا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے   فضل الرحمان کی جماعت اور بعد میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت رہی۔ تاہم انہوں نے معدنیات سے متعلق کسی معاہدے کی تفصیلات پیش نہیں کیں۔

 یہ بھی پڑھیں :’خدارا کوئی راستہ نکالو‘، پی ٹی آئی کے لوگوں نے حکومت سے رابطہ کرلیا، بیرسٹر عقیل ملک کا دعویٰ

 بیرسٹر عقیل نے کہا کہ ملک میں طرز سیاست کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں پر سوالات اٹھائے جاتے ہیںعوام یہ تاثر رکھتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کی باری باری حکومتیں آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تلخ باتیں ہیں اور ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔پی ٹی آئی نے عوام کو سیاسی نعرہ دیا اور اسٹریٹ موومنٹ کی حمایت کا دعویٰ کیا۔

بیرسٹر عقیل نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے دعوے کے مطابق 90 فیصد عوام اس کے ساتھ تھے تو احتجاج میں کون سے لوگ باہر نکلے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت نے احتجاج سے منع نہیں کیا۔ تاہم  سیاسی جماعتوں کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کرنا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں :اگر حالات مزید بگڑتے ہیں تو گورنر راج سمیت تمام آپشنز استعمال کیے جا سکتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

 پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے  ہوئے  انہوں نےکہا کہ یہ جماعت بظاہر اپوزیشن میں ہے۔ ان کے مطابق پارلیمانی امور میں اس کی جانب سے کوئی مؤثر تجاویز سامنے نہیں آرہیں۔

  پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت اپوزیشن کا کام بھی خود کررہی ہے۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ حکومت پر تنقید کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

editor

Related Articles