پی ٹی آئی کے اندر سے رابطے کا دعویٰ، بیرسٹر عقیل ملک کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے اندر سے رابطے کا دعویٰ، بیرسٹر عقیل ملک کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

 وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا باضابطہ فیصلہ سامنے آنے کی تردید کردی۔ تاہم وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے آئینی آپشن موجود ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کا آئینی راستہ موجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال گورنر راج نافذ کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا۔معاملہ ابھی فیصلہ کن مرحلے تک نہیں پہنچا۔

 یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی بیٹوں سے بات کیوں نہ ہو سکی ؟ بیرسٹر عقیل کا بڑا انکشاف

 بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کا معاملہ آئینی دائرے میں موجود ایک آپشن ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی حکومتی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

 انہوں نے کہا  کہ موجودہ صورتحال میں مختلف معاملات پر بات ہو رہی ہے۔ حکومت کے پاس آئین کے تحت دستیاب راستوں پر غور کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

 وزیر مملکت نے پی ٹی آئی کی سیاسی تیاری پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کے مطابق پارٹی کی تیاری پہلے بھی مکمل نہیں تھی اور اب بھی صورتحال مختلف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کی تاریخ بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ یہ معاملہ مقررہ تاریخ سے آگے جانے کا امکان رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :عمران خان بار بار خط لکھ کر مدد مانگ رہے ہیں : مشیر وزیر اعظم بیرسٹر عقیل ملک

بیرسٹر عقیل ملک نے گفتگو میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے وابستہ بعض لوگوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

  ہفتے کے روز ان افراد نے رابطہ کرکے کہا کہ کوئی راستہ نکالا جائے۔ تاہم انہوں نے ان افراد کے نام یا رابطے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

editor

Related Articles